بھٹکل:30؍ جنوری(ایس اؤ نیوز ) مدرسہ دارالتعلیم والتربیہ مخدوم کالونی بھٹکل کے زیر اہتمام امسال حافظ ہونے والے طلبا کے اعزاز میں 31جنوری 2023بروز منگل کو پروگرام منعقد ہوگا۔
مدرسہ کے صدر مدرس کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مدرسہ داراالتعلیم والتربیہ مخدوم کالونی بھٹکل کے زیر اہتمام امسال 6طلبہ نے حفظ قرآن مکمل کرتےہوئے حافظ ہونے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔ بروزمنگل بعدنماز عشاء ٹھیک 45-08 بجے مدرسہ میں حافظ طلبا کے اعزاز میں ایک پروگرام منعقد ہوگا جس میں مدرسہ کے طلبہ ثقافتی پروگرام جیسے تقاریر، نظمیں ، مکالمے وغیرہ پیش کریں گےاس موقع پر علماء کرام کے خطاب بھی ہونگے۔ عوام الناس سے وقت پر پروگرام میں شریک ہونےکی اپیل کی گئی ہے۔